بِسم الله الرَّحْمَن الرَّحِيم
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے۔
هَذِه وَرَقَات تشْتَمل على فُصُول من أصُول الْفِقْه وَذَلِكَ مؤلف من جزأين مفردين
یہ ورقات اصولِ فقہ کے چند ابواب پر مشتمل ہیں، اور یہ دو الگ الگ حصوں پر مبنی ایک تالیف ہے۔
فَالْأَصْل مَا بني عَلَيْهِ غَيره وَالْفرع مَا يبْنى على غَيره
پس اصل وہ ہے جس پر کوئی اور چیز قائم کی جائے، اور فرع وہ ہے جو کسی اور پر قائم کیا جائے۔
وَالْفِقْه معرفَة الْأَحْكَام الشَّرْعِيَّة الَّتِي طريقها الِاجْتِهَاد
اور فقہ ان شرعی احکام کی معرفت کا نام ہے جن تک پہنچنے کا راستہ اجتہاد ہو۔